شارع فیصل پر درجنوں موٹر سائیکل اور گاڑیاں کیوں پھسل گئیں؟

کراچی (پی این آئی) شارعِ فیصل پر پھسلن کے باعث کئی موٹرسائیکل سوار گر پڑے۔ مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک سے مچھلی کی باقیات گرنے اور اوس پڑنے کی وجہ سے بھی سڑک گیلی تھی جس کے باعث گاڑیاں بھی پھسلیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو صاف بھی کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں علی الصبح دھند کے باعث حدِ نگاہ بھی متاثر رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close