شیخ رشید کیخلاف ایک اور مقدمہ درج، سنگین دفعات لگا دی گئیں

مری(آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف تھانہ مری میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کار سرکار میں مداخلت، پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تھانہ مری میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا، وہ اپنے ملازمین کے ہمراہ باہر آئے، انہیں مقدمہ اور گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا گیا۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد اور ان کے ملازمین نے پولیس اہلکار عثمان ظہور سے ہاتھاں پائی کی، جس کی وجہ سے اس کی سرکاری یونیفارم پھٹ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں