اسلام آباد (پی این آئی) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں 25,000 NFI کٹس اور 25,000 ونٹر کٹس تقسیم کرنے کا ایک منصوبہ کا آغاز کیا ہے۔
حالیہ سیلاب کے بعد نازک صورتحال کے پیش نظر KSrelief نے 25,000 NFI کٹس اور 25,000 ونٹر کٹس فراہم کرتے ہوئے سعودی ادارہ اس پروجیکٹ کے پہلے دو مراحل میں 10,000 NFI کٹس اور 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کر چکا ہے۔ ہر NFIs کٹ میں 2 کمبل، شیلٹر کٹ ، چٹائی ، کچن سیٹ ، صاف پانی کے لیے کین اور اینٹی بائیوٹک صابن شامل ہیں۔
جبکہ ونٹر پیکیج کے تحت 50000 رضائیاں اور 25000 کٹس تقسیم کئ گئیں بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے ۔ NFIs پراجیکٹ کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں پنجاب اور سندھ کے تمام متاثرہ علاقوں میں تقسیم کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
کنگ سلمان کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں