گرفتارشیخ رشید نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

لاہور(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔ شیخ رشید کی درخواست میں وفاقی حکومت، صدر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیاہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آئین میں نگران وزیراعلیٰ لگایا جانے کا طریقہ وضع کیاگیا ہے، محسن نقوی کے نام پراعتراضات تھے ،جس کے باوجود وزیراعلیٰ بنا دیا گیا،الیکشن کمیشن نے باقی 3 ناموں کومسترد کرنے کی وجوہات نہیں بتائیں، ٹرانسفر اور پوسٹنگ سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کیلئے ہو رہی ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نگران وزیراعلی ٰکی تعیناتی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں