اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہسپتال میں شراب کے حوالے سے ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد ہسپتال لے جانے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس شیخ رشید کو الکوحل ٹیسٹ کے لیے پولی کلینک اسپتال لائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع پر شیخ رشید نے الکوحل ایگزامینیشن ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے الکوحل ٹیسٹ کے لیے یورین سیمپل دینے سے انکار کیا جبکہ انہوں نے ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹرز کو بلڈ سیمپل لینے کی اجازت دے دی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد چاق و چوبند اور مکمل ہوش و حواس میں تھے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے ای سی جی کرانے سے انکار کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں