بجلی کے تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے عام آدمی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کوشش کر رہی کہ کچھ ریلیف دیا جا سکے۔ اس حوالے سے وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ مؤخر کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو آئندہ آنے والے مہینوں میں وصول کریں گے تو سرکیولر ڈیٹ کم ہوتا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین سو سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا تحفظ کریں گے۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے بھی یہی بات چل رہی ہے، تین سو سے زائد یونٹ والوں پر کوارٹرلی فیول ایڈجسٹمنٹ لانی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں