پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی، شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گرفتاری کے بعد میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے میرے بچوں کو مارا، میرے ساتھ زیادتی کی۔ گزشتہ رات شیخ رشید کو گرفتاری کے بعد تھانہ آبپارہ پہنچایا گیا جہاں میڈیا کی موجودگی میں شیخ رشید نے پولیس اہلکار کو دھکا دیا۔ اس دوران میڈیا سے بات کے دوران تھانے کے باہر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر پیچھے کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے،

ان کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا مؤقف ہے کہ شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اور آٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close