شیخ رشید مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گرفتار

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مری پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مری پولیس نے موٹروے سے گرفتار کیا ہے۔

شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو راولپنڈی کے قریب ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فی الحال ان کے پاس گرفتاری کے حوالے سے مزید اطلاعات نہیں ہیں، وہ شیخ رشید کے رہائش گاہ جا رہے ہیں اس کے بعد مزید بتا سکتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، شیخ رشید احمد کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا، تاہم انہیں کہاں سے گرفتار کیا گیا ہے اس حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے، شیخ رشید پر مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پردرج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close