آصف زرداری سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان ڈٹ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ میں آصف زرداری سے متعلق دیےگئے اپنے بیان پر قائم ہوں، آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔لاہور میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا میری بہترین حکمت عملی تھی، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی حکومت بندگلی میں آچکی ہے، اسمبلیاں تحلیل نہ کرتے تو عام انتخابات نہیں ہونے تھے، 90 روز میں انتخابات نہ کرائےگئے تو آئین شکنی ہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ابھی میرا ایک اور میڈیکل چیک اپ ہونا ہے، ٹھیک ہو کر انتخابی مہم کا آغاز کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close