کراچی(پی این آئی) سونے کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔آج ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 3 ہزارروپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر بڑھ کر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں