شاہد خاقان عباسی کے ن لیگ سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) سابق وزیراعظم نوازشریف کے ترجمان اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے شاہد خاقان عباسی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ میری پوزیشن بہت کلیئر ہے، مفتاح اسماعیل پارٹی میں ہیں اور ڈار صاحب بہت سینئر ہیں، پارٹی کا گند پبلک میں ڈسکس کرنا نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، وہ پارٹی کے ورکر ہیں اور بڑے رہنما ہیں، مجھے نہیں لگتا نائب صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انہیں کوئی فرق پڑتا ہے۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان بہت سینئر ہیں، نہیں خیال انہیں عہدہ چھوڑ کر ان کے قد میں کوئی فرق پڑتا ہے، وہ بڑے لیڈر ہیں وزیراعظم رہ چکے ہیں، پارٹی کو ان کے تجربے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان نے بطور سینئر نائب صدر استعفیٰ دیا ہے جس کی تصدیق مریم اورنگزیب نے بھی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close