شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں

اسلام آباد(پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان کے بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آگئیں ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے ذریعے شاداب کی بارات اور ولیمے کی تاریخیں سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ شاداب کی بارات اور ولیمے کی تقریبات 9 اور 10 فروری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائیں گی۔قبل ازیں شاداب خان کا نکاح ہو گیا انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی، ان کا کہناتھا کہ الحمدللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا  اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہو گیاہے،

براہ مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں، آپ سب کے لئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔ انہوں نے بتایا کہ ثقلین بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب سے کرکٹ شروع کی تب سے نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے وہ چاہتی ہیں کہ زندگی نجی ہی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سے گزارش ہے کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں،  پھر اگر آپ سلامی بھیجنا چاہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر دے دوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close