لاہور (پی این آئی) چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الٰہی نے اپنے گھر پر پولیس کے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارتی جاسوس ڈھونڈ رہے تھے؟ ٹویٹر پر مونس الٰہی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں ہمارے گھر پر چھاپا مارا۔ مونس الہیٰ نے لکھا ہے کہ نہ کوئی وارنٹ نہ کوئی کیس، پولیس کی 25 گاڑیاں آئی تھیں۔ مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پولیس کی 25 گاڑیاں تو سمجھ آتی ہیں پر ساتھ میں 2 کالی گاڑیاں کیا کر رہی تھیں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں