لال حویلی کا تنازعہ، شیخ رشید کو طلب کر لیا گیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے مابین پراپرٹی کے تنازع پر ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ تنویر احمد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید کو لال حویلی کے 7 مختلف یونٹس کے حوالے سے دائر اپیل میں طلب کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ شیخ رشید نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی کارروائی اور فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کو 3 فروری کی صبح 10 بجے زونل آفس راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ کے جج نے اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو 15 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

close