کراچی (پی این آئی )آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ چکاہے اور ان کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں ڈالر کی قیمت کچھ سنبھلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور مسلسل اضافے کے بعد آج اس میں کمی دکھائی دے رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں حیران کن حد تک 4.18 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 265.45 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 611 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 482 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں