سانحہ پشاور، 59افراد شہید،159زخمی

پشاور (پی این آئی) سانحہ پشاور ۔۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج مزید 11زخمی دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد سانحے میں شہید افراد کی تعداد 59ہوگئی ہے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق159 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

حادثے میں ابتدائی طور پر 33افراد شہید ہوئے تھے جبکہ بعدازاں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج 11زخمی دم توڑ گئے تھے ،جس کے بعد شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 44ہوگئی تھی جبکہ امدادی ٹیموں نے مسجد کے ملبے سے 4لاشیں بھی برآمد کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close