آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو کیا ہوگا؟ عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیگل نوٹس عمران خان کے بنی گالہ ایڈریس پر بھیجا گیاہے ،لیگل نوٹس آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے بھجوایاگیا۔

لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرمشروط معافی مانگیں ،معافی نہ مانگی تو عمران خان کیخلاف سول اورفوجداری کارروائی کی جائے گی ،آصف زرداری پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر ہیں ،بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔یاد رہے کہ عمران خان نے آصف زرداری پر ان کے قتل کیلئے دہشتگردتنظیم کو رقم دینے کا الزام عائد کیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close