مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد(پی این آئی )مری میں گزشتہ 12 گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ساڑھے 8 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اگلے 6 گھنٹوں میں مزید برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب پیر کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری امکان ہے۔ اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری متوقع۔

جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں