وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پوری کرنے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا، ڈالر کو بھی آئی ایم ایف کی شرائط پر کھلا چھوڑا۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کو توڑا، معاہدہ ٹوٹنے کے باعث اب آئی ایم ایف رعایت دینے کوتیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی نہیں چاہا ایک روپے کا بھی بوجھ عوام پر ڈالا جائے، مفتاح اسماعیل جو فیصلہ کرتے رہے وہ حکومت کا ہی ہوتا تھا۔الیکشن کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھاکہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہوگی، اکتوبر2023 میں ہی عام انتخابات ہوں گے، صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن آئینی مسئلہ ہے، اگر آئین کے تحت انتخابات اپریل میں ہوناہیں تو ہوجائیں گے، الیکشن کرادیتے ہیں لیکن پھر یہ مہم جوئی کریں گے ہمیں قبول نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم جوئی کررہے ہیں، جب بھی الیکشن ہوں گےہم تیار ہیں۔فواد چوہدری پر مقدمے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہم نےکیا فواد چوہدری پر 20 کلو ہیروئن ڈالی ہے؟ ہم نے کیا فواد چوہدری پر جھوٹا مقدمہ بنایا ہے؟ انہوں نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان دیا ہے یہ حقیقت ہے، ان کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کرایا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنے بیان پر قائم ہیں، عدالت جانے اور وہ جانیں، ان کے ساتھ قانون کےدائرے میں رہ کربرتاؤ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close