آئندہ 15دنوں میں پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہونے کا امکان ہے؟ بُری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ ڈالر ریٹ کا مارکیٹ پر اثر 15روز میں ظاہرہونا شروع ہوتا ہے اس حوالے سے خدشہ ہے کہ آئندہ15روز میں پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوں گی ۔شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ معیشت کی جو حالت ہے اس سے لگتا ہے کہ مہنگائی جلد ختم ہونے والی نہیں ہے۔

یہ سلسلہ لمبا عرصہ چلے گا ،اگر کوئی معیشت کی بربادی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کرنا چاہتا ہے تو ضرور کریں ۔ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ الیکشن حکومت کی خواہش پر نہیں ہونے بلکہ آئین کے مطابق ہونے ہیں ،الیکشن میں تاخیر کے حوالے سے ملک احمد خان کے بیان حمایت کی نہیں کرتا ، گورنر کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کے علاوہ کوئی آئینی آپشن موجود نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں