محکمہ موسمیات نے وسیع پیمانے پر بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز اسلام آباد، خطۂ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اوربالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے. اس دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدیدبرفباری جب کہ بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پیر کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ خطۂ پوٹھو ہار، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،نارووال ، ساہیوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، بہاولنگر، جھنگ، قصور، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب ، خوشاب، میانوالی اورسرگودھا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقاما ت پر درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے.سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، پشاور، چارسدہ، مردان، کوہاٹ، بنوں ، ڈی آئی خان ،سوات، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ،کرم اور وزیرستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے. اس دوران ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور شانگلہ میں درمیانی سے شدیدبرفباری جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں