پنجاب میں پٹرول کا بحران، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) آٹے اور چینی کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پیٹرول کا بحران پیدا ہگیا ہے ،کئی بڑے شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کرکے بیٹھ گئے ہیں۔ پنجاب کے بڑے شہروں گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔

اس حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے سبب پیٹرول پمپ مالکان قیمت بڑھنے کے انتظار میں پیٹرول ذخیرہ کیے بیٹھے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close