شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) شہر قائد میں آج (اتوار) صبح کے وقت بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ شام کو سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوسکتی ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہفتے کے روز موسم سرد وخشک رہا اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب پارہ 2 ڈگری بڑھ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو کم سے کم پارہ 9.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25.5 ڈگری رہا اور بلوچستان کی شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔محکمہ موسمیات نے مزید پیش گوئی کی کہ اگلے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے اور اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close