فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ نے فواد چوہدری کی مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران عدالت نے فواد چودھری کو وکلاء اور خاندان سے ملاقات کی بھی اجازت دی. عدالت نے حکم دیا کہ 15منٹ کیلئے پی ٹی آئی رہنما خاندان کے افراد اور وکلاء سے ملاقات کرلیں۔جو ڈیشل مجسٹریٹ نے حکم جاری کیا کہ فواد چوہدری کو پیر کے روز دوبارہ پیش کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close