لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا طیارہ ابوظبی سے لاہور پہنچ گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکن بڑی تعداد میں لاہور ائیر پورٹ کے اندر اور باہر موجود ہیں، کارکن مریم نواز کے استقبال کے لیے پہنچے ہیں۔وطن واپس پہنچنے پر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا پاک سر زمین شاد باد۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا لاہور ائیر پورٹ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ابھی میری تمام تر توجہ مسلم لیگ ن پر ہے،
مسلم لیگ ن کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا نوجوانوں کو ن لیگ میں لانا چاہتی ہوں، پارٹی پہاڑ کی طرح ہے جو اس سے گرے گا وہ پتھر کی طرح ہو گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوں، عمران خان نے سیاسی طور پر مخالفین کے ساتھ جو کیا اس کی سزا انہیں قانون فطرت سے ملے گی۔شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی جبکہ شاہد خاقان کی
پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، شاہد خاقان عباسی نے کہا میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا ہوں، پارٹی چھوڑوں گا تو گھر جاؤں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں