نئی دہلی(پی این آئی)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں 2 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں موجود پائلٹس محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں کے فضا میں تصادم کی تصدیق کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق دونوں طیاروں نے مدھیا پردیش کی گوالیار بیس سے اڑان بھری تھی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ میراج طیارے میں ایک اور سوکوئی طیارے میں 2 پائلٹ موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں