فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست پر کیا کارروائی ہوئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں فوادچوہدری کے وکلا بابر اعوان اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔
ابتدائی سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے۔

اس کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ تفتیشی افسر کو آپ کی عدالت میں آنا چاہیے تھا۔فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کر رہے ہیں۔ آج صبح درخواست پر سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی گئی تھی۔ صبح سماعت کے آغاز پر فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان نے عدالت میں پیش ہوکر کہا تھا کہ درخواستِ ضمانت پر دلائل دینے کے لیے تیار ہوں۔ لیکن سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ جب میرے سامنے فائل اور ریکارڈ ہی نہیں تو سماعت کیا کروں؟ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت گزشتہ روز دائر کی گئی تھی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں