لاہور (پی این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے اضافے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 50،50 روپے اضافہ کرنے جا رہی ہے، اگر سیلز ٹیکس بھی لگایا گیا تو پھر پٹرول اور ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو جائیں گے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد اور آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے پٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر کے قریب قریب پہنچ جائے گی۔ آئی ایم ایف شرائط پورا کرنے کیلئے بجلی کا یونٹ ساڑھے 7 روپے، گیس کی قیمتیں 46 فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے، ادویات کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ اس حوالے سے لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کو بجلی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنا پڑے گا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی بڑھ کر 50 فیصد تک ہوجائے گی،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 50،50روپے فی لیٹراضافہ ہوگا، زرمبادلہ کے ذخائر 3.6ارب ڈالر پر آگئے ہیں،پتا تھا سازش کو کامیاب ہونے دیا تومعیشت نہیں سنبھلے گی۔ ان کے9ماہ میں 84روپے گرے ہیں، ہمارے زرمبادلہ ذخائر خطرناک سطح پر پہنچ گئے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد آئی تھی تو16.4ارب ڈالر تھے۔ جو کہ آج 3.6پر پہنچ گئے ہیں، اس کی وجہ سے روپے پر پریشر پڑا اور روپیہ گرنا شروع ہوگیا، اب روپیہ گررہا ہے، اسحاق ڈار لندن میں بڑے بیانات دیتا تھا، روپے کی قدر گرنے کے اثرات جن کے بینک میں پیسے پڑے ہیں وہ اب کم چیزیں خرید سکے گا، جن کے پیسے باہر پڑے ہیں، ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان کے تنخوادار طبقات سے بات کررہا ہوں ،اب ڈالر مہنگا ہونے کے کیا اثرات ہوں گے؟ آج تیل عالمی مارکیٹ میں اوپر گیا ہے ابھی بھی 85ڈالر فی بیرل ہے، آج پیٹرول ڈیزل جب روپیہ گرے گا تو 50،50روپے فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل اوپر جائے گا۔روپیہ گرنے سے مہنگائی 35فیصد پر جائے گی، جب بجلی گیس کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی 45سے 50مہنگائی ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں