چوہدری پرویز الہیٰ نے فواد چوہدری سے معافی مانگ لی

لاہور (پی این آئی)چوہدری پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری سے متعلق بیان پر معذرت کر لی ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ (ق) کے اجلاس میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ عمران خان کے قریب جو لوگ تھے انہوں نے پارٹی کی جڑ ہی کاٹی۔ اپنے ساتھیوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے چوہدری پرویز الہٰی کے اس مؤقف کے حوالے سے کہا تھا کہ ہم اتحاد کی قدر کرتے ہیں لیکن روایتی اور سودے بازی کی سیاست کو رد کرتے ہیں۔

اب اس معاملے پر چوہدری پرویز الہٰی نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج دوران تقریر فواد چوہدری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ فواد چوہدری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔ میرے بیان سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جس پر معذرت خواہ ہوں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close