نواز شریف کارکنان کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں؟ کیپٹن صفدر نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کی تیاری نہیں کی، وہ کارکنان کو وطن واپسی کا سرپرائز دیں گے۔ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیت کر ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئے گی۔

عمران خان کو گزشتہ عام انتخابات میں ہارا ہوا الیکشن جتوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کو جان بوجھ کر پھنسوایا گیا، ان کو اور مریم نواز کو 7، 7 برس کی قید سنائی گئی۔ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ساری دنیا کا پریشر برداشت کیا اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا مگر ان کو اٹک جیل میں ہائی جیکر بنا کر قید کر دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو جب بھی اقتدار ملا تو سندھ اور بلوچستان نے ترقی کی، جب جب ملک پھلنا پھولنا شروع ہوا تو نوازشریف کو سازش کے ذریعے رکاوٹیں ڈال کر روک دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close