چوہدری شجاعت کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے پر چوہدری سالک کا ردِعمل آگیا

لاہور (پی این آئی ) چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا ئے جانے پر ان کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا ردِعمل آ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں ہونے والا اجلاس ایک جعلی اجلاس تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے نہیں ہٹا سکتے۔پارٹی سے متعلق فیصلہ ابھی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔خیال رہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوز کاز نوٹس جاری کیاتھا۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ کا اہم اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل طارق بشیر احمد چیمہ، سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین نے چوہدری پرویز الہی کے پاکستان مسلم لیگ کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کے حوالے سے میڈیا پر دیئے جانے والے بیان کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہی سے کہا گیا کہ پارٹی صوبائی صدر کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ پارٹی کو کسی دوسری پارٹی میں ضم کر سکے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنا الگ سیاسی تشخص،ووٹ بنک اور پارٹی آئین رکھتی ہے۔

لہذا چوہدری پرویز الہی اپنے بیان کی سات دن کے اندر وضاحت کریں تب تک آپ کی پاکستان مسلم لیگ سے رکنیت معطل کی جاتی ہے۔بصورت دیگر آپ کے خلاف پارٹی آئین کے آرٹیکل 16 اور آرٹیکل 50 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعدازاں ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کو ق لیگ سے نکالنے کا ارادہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close