فواد چوہدری کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میدان میں آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سینئر وکیل سپریم کورٹ اور تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فواد چودھری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں، سپریم کورٹ بار کو سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، ان کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ فواد چودھری کی گرفتاری سیاسی انتقام اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی واضح مثال ہے۔ ملکی آئین ہر شہری کو شفاف ٹرائل اور حقوق انسانی کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ گرفتاری کی وجوہات غیر معقول ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی ریت ختم ہونی چاہئے۔ کوئی جرم کرتا ہے تو قانون کے مطابق ہی کارروائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close