صدر عارف علوی کی عمران خان سے ہنگامی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروادی

لاہور(پی این آئی)عمران خان نے اپنی رہائش گاہ پر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ، اس موقع پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی ۔ملاقات کے دوران ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا،تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نا کرنا باعث تشویش ہے ،ان اقدامات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔صدرمملکت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کوخدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close