سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ،اوپن مارکیٹ میں  امریکی ڈالر یکدم 12روپے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ملک کی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونےکا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔آئی ایم ایف نے قرض بحالی پروگرام کے لیے ڈالر کو فری فلوٹ کرنے کی لازمی شرط رکھی تھی ۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق گزشتہ روز حکومت نے ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

حکومت کی اجازت کے بعد بدھ (25 جنوری کو) اوپن مارکیٹ میں دالر کی قیمت میں ایک دم 12 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 252.50 روپے پر جا پہنچا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں