نجم سیٹھی کامحمد عامر سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فاسٹ بولر محمد عامر سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ محمد عامر نے خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، وہ ریٹائر ہیں، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتے ہیں تو آئیں اور کھیلیں، اسپاٹ فکسنگ سے متعلق میں نے سخت مؤقف اختیار کیا تھا لیکن مجھ سے پہلے

اور بعد میں آنے والوں نے ایسا مؤقف اختیار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مؤقف تھا کہ ایک تو معاف نہیں کرنا لیکن اگر آپ سزا پوری کرلیں تو اگر آپ کو منتخب کیا جاسکے تو آپ کا حق ہے کہ آپ آکر کھیلیں۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جب میں گیا تھا تو اس وقت ایک کھلاڑی کی پنالٹی چل رہی تھی، اسے ہمارے دور میں یہ سزا سنائی گئی تھی، جب میں چلا گیا تو اس کی پنالٹی قبل از وقت ختم کروادی گئی اور اسے کھلانا شروع کردیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ

جہاں تک میرا تعلق ہے میرے ذہن میں ہے کہ سزا پوری ہونی چاہیے، اگر سزا پوری ہوجائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔محمد عامر سے متعلق بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عامر ریٹائر ہیں، اگر وہ ریٹائرمنٹ سے باہر آنا چاہتا تو آئیں، کھیلیں، پی سی بی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے قانون کے مطابق ٹیم کے لیے منتخب کیے جائیں تو کھیلیں، اگر سلیکشن نہیں ہوتی تو نہیں کھیل سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں