یہ میرا بچہ اور آپ کا رشتہ دار ہے، آصف زرداری نے نگران وزیر اعلیٰ کا تعارف کس سینئر سیاستدان سے کرایا؟

لاہور (پی این آئی) سابق صدر آصف علی زرداری پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپنا بچہ کہتے تھے، اس حوالے سے ایک پرانی ویڈیو سامنے آ گئی ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری چوہدری پرویز الہٰی سے محسن نقوی کا پنجابی میں تعارف کراتے ہوئے کہتے ہیں یہ میرا بچہ ہے اور آپ کا رشتے دار ہے۔ ویڈیو سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ آصف علی زرداری نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیرِ اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے چار ناموں میں سے محسن نقوی بہترین انتخاب ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close