پاکستان کے کون سے علاقے یخ بستہ سردی کی لہر کی لپیٹ میں آ گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر کے علاقے یخ بستہ سردی کی لہر کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، بتایا گیا ہے کہ کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں سخت سردی کے باعث زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برفباری کے باعث پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ موسمیات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close