عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح دو مرتبہ کیوں پڑھایا؟ نکاح خواں مفتی سعید کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا۔ اس حوالے سے نکاح خواں مفتی سعید خان نے ٹی وی پروگرام میں ایک خصوصی انٹرویو میں تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، لیکن جب یہ بات ان کے علم میں آئی تو انہوں نے دوسری بار نکاح پڑھایا۔ یہ بات اہم ہے کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خواں مفتی سعید خان نے اس بات کا اعتراف جیو نیوز کے پروگرام میں کیا۔

بشری بی بی اور عمران خان کے نکاح خواں مفتی سعید خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے موقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر انہیں اس سے متعلق لاعلم رکھا گیا، بعد میں علم ہونے پر انہوں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close