محسن نقوی کا پی ٹی آئی حکومت گرانے میں کیا کردار تھا؟ عمران خان نے محسن نقوی پر سنگین الزامات لگا دیے

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے ہماری حکومت گرانے میں سب سے زیادہ کردار ادا کیا، محسن نقوی آصف زرداری اور نوازشریف کے درمیان پیغام رسانی کرتا تھا،محسن نقوی پی ٹی آئی کا بدترین دشمن ہے۔

رجیم چینج سازش کو کامیاب کرنے اورارکان کی خریداری میں پیش پیش تھا۔انہوں نے ویڈیولنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلان کیا ہے،جو کہ محسن نقوی کا اعلان کیا گیاہے، جمہوریت کی بنیاد اخلاقیات پر رکھی جاتی ہے، جمہوریت کے پاس بندوقیں نہیں ہوتیں، اخلاقیات ہوتی ہیں، برطانیہ میں کیا ہوتا ہے؟ ایک وزیراعظم کو جھوٹ بولنے پر استعفا دینا پڑتا ہے، ڈیوڈ کیمرون ایک ووٹ ہارنے کی وجہ سے استعفا دینا پڑتا ہے، انہوں نے آفس کے باہر پارٹی کردی اور قانون توڑنے پر استعفا دینا پڑا۔اس کی پارٹی کے لوگوں نے کہا کہ آپ کے پاس معیار نہیں ہے۔ جمہوریت ڈنڈے سے نہیں چلتی۔

الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ کیا کہ محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ بنایا جائے ، نگران وزیراعلیٰ اس لئے بنتا تھا کہ 18ویں ترمیم میں فیصلہ ہوا کہ جو بھی حکومت الیکشن کراتی ہے، ہمارے میں معیار نہیں کہ شفاف الیکشن کراسکیں، بدقسمتی سے ہماری جمہوریت کے معیار اتنے گر چکے کہ نگران حکومت کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔تاکہ ایک نیوٹرل ایمپائر ہو اور وہ الیکشن کرائے۔ ہم نے یعنی پی ٹی آئی نے ایماندار لوگوں کے نام دیئے، ناصر کھوسہ کو چنا، شہبازشریف کے چیف سیکرٹری اور نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہ چکے ہیں، اگلا نام ہم نے احمد سکھیرا کا چنا، وہ اس وقت کابینہ سیکرٹری ہیں، پھر ہم نے نوید اکرم چیمہ کا نام چنا،جو کہ شہبازشریف کے چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں، لیکن ان سب کو مسترد کردیا گیا۔جس کو لگایا گیا وہ محسن نقوی ہے،ہمیں خیبرپختونخواہ میں جے یوآئی نے اعظم خان کا نام دیا، ہمارے جے یوآئی کے ساتھ بڑے اختلافات ہیں ہم نے وہ نام تسلیم کیا کہ وہ درست نام تھا۔ یہاں محسن نقوی کو لگایا جس کو الیکشن کمیشن نے مقرر کیا۔

میں نے اتنا بددیانت الیکشن کمیشن اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، ہر فیصلہ ہمارے خلاف آتا ہے، فارن فنڈنگ کیس کا اعلان کیا گیا، پھر اس کیس میں ایک پیراگراف لف کردیا جس کا کوئی تعلق نہیں ہے، اسی طرح توشہ خانہ کیس بھی بڑا مذاق ہے، لاہور ہائیکورٹ نے تمام ماضی کے کیسز کی تفصیلات مانگ لی، جس پر اسی حکومت نے کہا کہ یہ خفیہ ہے، ہم سیکرٹ بتا نہیں سکتے۔نوازشریف نے گاڑی لی،یوسف رضا گیلانی کے دور میں آصف زرداری نے تین گاڑیاں چوری کیں۔ اسی طرح کراچی میں جس طرح الیکشن ہوا، شرم آنی چاہیئے۔ ڈسکہ الیکشن میں چند پولنگ اسٹیشن کی شکایت پر سارا الیکشن کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آئی بی کی رپورٹ آتی تھی کہ میری حکومت گرانے میں سب سے زیادہ کردار محسن نقوی نے ادا کیا۔ سازش کو کامیاب کرنے اور لوگوں کو خریدنے کیلئے یہ شخص پیش پیش تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close