عمران خان کو نااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا، عمران خان کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آرہی ہے، صوبے مقروض بنا کر وہ اسمبلیوں سے نکلے ہیں پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چوری اور ڈاکے اتنے سنگین ہیں کہ اس نے ہر چیز میں مس ڈیکلیریشن دی ہوئی ہے، اس نے اب قانونی طور پر آوٹ ہونا ہے، جس کے لیے یہ دیوار پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے کہ عمران خان کونااہلی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم سیاسی طور پر نہ تو پہلے گھبرائیں ہیں نہ ہی اب، ہم نے کوئی گن پوائنٹ پر صوبہ نہیں لیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے، پنجاب کے لوگوں کی چوروں سے جان چھوٹ گئی ہے، پنجاب کے وسائل کو عمران نیازی کی ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کیا گیا، جس سے صوبہ مالی طور پر مقروض ہوگیا ہے۔عابد شیرعلی نے کہا کہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے جو دو صوبوں کا حال کردیا ہے، ان معاملات سے نکلنے کے لئے وہ اسمبلی سے نکلے ہیں، دونوں صوبوں کو مقروض بنادیا گیا ہے، اب یوم حساب آیا ہے، پہلے احتساب ہو گا پھر انتخاب ہو گا۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو سزا دلوائی اُن لوگوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی، جس دن پنجاب اور کے پی میں الیکشن کا اعلان ہو گا نواز شریف وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کریں گے، ہم بتائیں گے کہ قومی مفادات میں خاموشی کیوں رکھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس صورت حال میں عمران خان نے پہنچایا، بتایا جائے ملکی معیشت کیوں نہیں سنبھل رہی؟ ڈالر کیوں نیچے کیوں نہیں آرہا؟ 2018 سے 2022 تک عمران خان کی سرعام سہولت کاری کی گئی، ضمنی الیکشن میں بھی سہولت کاری سے نتائج لے رہے تھے، آج بھی عمران خان کو مقبول رکھنے کے لیے کس کی ضرورت ہے؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close