قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری، عمران خان نے جوابی حکمت عملی تیار کر لی

لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے عمران خان خود میدان میں اتریں گے ،پارٹی رہنماؤں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،جلسوں کے دوران چیئرمین تحریک انصاف ملک کو بحران سے نکالنے کا روڈ میپ پیش کریں گے،عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں الیکشن کراؤ ملک بچاؤمہم کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کو بھی تیز کیا جائے ، انتخابی مہم کے دوران رجیم چینج آپریشن اور مہنگائی کو ہائی لائٹ کیا جائے ،تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کو حکومتی ناکامیوں کو زیادہ سے زیادہ عوام کے سامنے لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close