دو اہم رہنمائوں کی ن لیگ میں واپسی، سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور(پی این آئی)دو اہم رہنمائوں کی ن لیگ میں واپسی۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو سیاسی میدان میں بڑی کامیابی مل گئی،2سابق ارکان اسمبلی کی پارٹی میں واپسی ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گجرات سے سابق ارکان اسمبلی ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل کی (ن) لیگ میں واپسی ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک حنیف اعوان اور ملک جمیل نے ملاقات بھی کی،اس موقع عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں (ن )لیگ کو گجرات میں مزید مضبوط کرنے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔عطا اللہ تارڑ کاکہناہے کہ ارکان اسمبلی کی واپسی سے گجرات میں( ن) لیگ مزید مضبوط ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close