پی ٹی آئی قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کو چیلنج کرے گی یا نہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی فواد چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہاکہ تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکاہے۔آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔فواد چودھری کا مزید کہناتھا کہ آرٹیکل 224-A کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا، جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا،ان کاکہناتھا کہ امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا۔تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئ ارادہ نہیں رکھتی،تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے،اس وقت 64% نشستیں خالی ہو چکی ہیں پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close