نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے محسن نقوی کے نام پر اعتراض اٹھا دیا گیا

لاہور(پی این آئی) نگران وزیراعلی پنجاب کے تقرری کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں امیدواروں کی پروفائل تیار کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان آج کیا جائے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے بھیجے جانے والے چاروں امیدواروں کے پروفائل تیار کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چاروں امیدواروں کی مکمل تفصیلات، سروس کیئریر کی تفصیلات تیار کر لیں،

سیکرٹری الیکشن کمیشن اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پروفائل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں چاروں نامزد امیداواران کے بارے میں بریفنگ بھی دیں گے، جس کے بعد اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے کسی ایک نام کی منظوری دی جائے گی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کل شام 7 بجے الیکشن کمیشن میں ہوگا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگران وزیر اعلی مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین میں واضح ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اور اُس کا کسی بھی پارٹی سے تعلق نہیں ہونا چاہیے۔

قبل ازیں حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ آج اور کل کھلا رہے گا جب کہ تمام ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کے روز دفتر آنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہونے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کو گیا تھا، جو تقرری میں ناکام رہی تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ اب الیکشن کمیشن کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close