مریم نواز کی واپسی کا پروگرام اچانک تبدیل کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی جائیں گی، دبئی سے 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے پیر امین الحسنات کے حوالے سے رانا ثنا نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ غیر فعال ہوگئے تھے۔ لندن میں نواز شریف کی زیرِ صدارت لیگی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی پاکستان واپسی کے انتظامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور جاوید لطیف نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن مہم کی قیادت کون کرے گا ؟ اس سوال پر نواز شریف نے فوری جواب دینے سے گریز کیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ غیر متنازع شخص کی تعیناتی کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

واضح رہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام کچھ تبدیل ہوا ہے، مریم 27 جنوری کو لندن سے دبئی جائیں گی، دبئی سے 28 جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔ خیال رہے کہ مریم نواز گزشتہ کچھ عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close