آج کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 07، مظفر آباد (سٹی06، ائرپورٹ 04)، گھڑی دوپٹہ 02، خیبرپختونخوا: سیدو شریف04،دیر (بالائی،زیریں 03)، کالام 01، پنجاب: مری04، اٹک03،اسلام آباد (ائرپورٹ 02،سٹی01)، فیصل آباد، خانیوال، اوکاڑہ، اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برف باری (انچ): مالم جبہ 06، مری 01اورا سکردو میں ہلکی برفباری ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی14،زیارت منفی11، استور ، کالام منفی 09، گوپس منفی08، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ، اسکردو منفی 06، قلات منفی 05، کوئٹہ، بگروٹ منفی 04اور مری میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close