برطانوی وزیراعظم کو گاڑی میں بیٹھے بیٹھے جرمانہ ہو گیا، وجہ کیا بنی؟

لندن (پی این آئی) برطانوی پولیس نے جمعہ کے روز وزیر اعظم رشی سنک کو بغیر سیٹ بیلٹ کے کار میں سواری پر جرمانہ کردیا۔ یہ جرمانہ وزیر اعظم کی طرف سے جمعرات کو معافی مانگے جانے کے باوجود کیا گیا ہے۔

انہوں نے سیٹ بیلٹ پہنے بغیر انگلینڈ کے شمال میں سفر کرتے ہوئے اپنی کار کی پچھلی نشست پر ایک ویڈیو بنائی تھی۔لنکا شائر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر لندن سے تعلق رکھنے والے ایک 42 سالہ شخص کی بنا سیٹ بیلٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے انہیں مشروط طور پر مقررہ جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں کار میں سفر کے دوران گفتگو میں بغیر سیٹ بیلٹ پہنے سفر کرتے ہوئےدیکھا گیا تھا تاہم بعد ازاں غلطی کا احساس ہونے پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ رشی سونک نے سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کیلئے کچھ وقت کے لیے سیٹ بیلٹ اتار دیا تھا تاہم اب احساس ہونے پر انہوں نے اپنی غلطی مانتے ہوئے معذرت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کار کے مسافر کو سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر 100 پاؤنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ عدالت میں جانے کی صورت میں جرمانہ بڑھ کر 500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close