لندن(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز باعزت بری ہونے کے بعد اب الیکشن لڑنے کی اہل ہیں وہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بھی بن سکتی ہیں۔پارلیمانی بورڈ کی صدارت نواز شریف خود کریں گے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے۔
امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو قائد (ن) لیگ خود کریں گے،نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ (ن)لیگ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی، الیکشن سے متعلق ابتدائی اقدامات اور معاملات پر نواز شریف نے مشاورت کی ہے
اور پاکستان میں لوگوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کیلئے ناموں کو مکمل کردیا ہے، پارلیمانی بورڈ نے ہی یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کہاں سے کس نے الیکشن لڑنا ہے جبکہ پارلیمانی بورڈ کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے قائد خود کریں گے، امیدواروں کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ دے گا اور ہر امیدوار کا انٹرویو نواز شریف خود کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کی تجویز ہے کہ الیکشن کیلئے پارٹی کے چھ سے سات سینئر افراد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور بھرپور طریقے سے مہم میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد نون لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی معاملات کو فائنل کیا جا رہا ہے جبکہ مریم نواز لندن سے 26جنوری کو روزانہ ہو ں گی اور 27جنوری کو پاکستان پہنچیں گی، یکم فروری سے پنجاب اور کے پی میں الیکشن سے متعلقہ سیاسی سر گرمیوں میں حصہ لیں گی۔
مریم نواز باعزت بری ہونے کے بعد اب الیکشن لڑنے کی اہل ہیں وہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑ سکتی ہیں اور پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی بھی بن سکتی ہیں
رانا ثنا اللہ pic.twitter.com/SfKBuzlt47— Raza Butt 🎙️ (@SocialDigitally) January 20, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں