عمران خان سے کون غلطیاں کروا رہا ہے؟ فیصل واوڈا کی عمران خان کی نااہلی کی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سے غلطیاں کرائی جارہی ہیں، نااہلی کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے،عمران خان سانپوں پر اندھا بھروسہ کر رہے ہیں، کچھ بھی سنبھال نہیں سکے اور سسٹم سے باہر ہوگئے، یہ لڑائی عمران خان کو ہٹانے کی تھی۔

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان سے غلطیاں کرائی جارہی ہیں، عمران خان کی نااہلی کی تلوار ان کے سر پر لٹک رہی ہے، عمران خان سانپوں پر اندھا بھروسہ کر رہے ہیں، عمران خان میرے لیڈر تھے اور اب بھی ہیں، عمران خان کی غلطیوں کا اب ازالہ نہیں ہوسکتا، کراچی میں پی ٹی آئی کا صفایا ہوا، عمران خان اپنے ارد گرد صاف کر دیں تو منزل آسمان پر ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کے بہت زیادہ چانسز ہیں، جو چیتے بنے پھر رہے تھے سب کو عمران خان کی وجہ سے ووٹ ملے ہیں، آپ کچھ بھی سنبھال نہیں سکے اور سسٹم سے باہر ہوگئے، یہ لڑائی عمران خان کو ہٹانے کی تھی، ن لیگ ابھی 5 لوگوں پرایک مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔

دوسری جانب جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی سربراہ عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی صورت میں آ ئندہ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹانے کے بعد پی ٹی آئی کا پیٹرن اِن چیف بنایا جائے گا، عمران خان نئے عہدے کے ساتھ تمام اختیارات اور سربراہی جاری رکھ سکیں گے۔ عمران خان کو پیٹرن ان چیف بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے آئین میں بھی تبدیلی نہیں کی جائے گی، بلکہ پیٹرن ان چیف بنانے کی پی ٹی آئی کے آئین میں گنجائش موجود ہے۔ عمران خان کو پیٹرن ان چیف بنانے کیلئے اس معاملے کو کورکمیٹی میں رکھا جائے گا اور پھر وہاں سے توثیق کے بعد عمران خان کو پیٹرن ان چیف کے عہدے پر پارٹی کی سربراہی کیلئے بٹھایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں