عمران خان کو اچانک بڑی خوشخبری مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) عمران خان کو اچانک بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔ سیشن کورٹ راولپنڈی نے 25 مئی کے لانگ مارچ اور احتجاج میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے تحت شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے گئے ہیں۔

ان کے علاوہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر ، محمود کیانی، شیریں مزاری و دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کیے گئے ہیں، جبکہ عدالت نے ساتھ میں آئندہ سماعت پر 8 فروری کو تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close